یمی فائنل میں بھرپور اعتماد کے ساتھ جائیں گے، کامیابی کا راز متحد ہوکر اور مستقل مزاجی سے کھیلنے میں ہے

November 9, 2021News Updates

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو قابو میں کرنے کیلئے کمر کس لی

دبئی) پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو قابو میں کرنے کیلئے کمر کس لی۔ تفصیلات کے مطابق کینگروز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل ٹاکرے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں بھرپور اعتماد کے ساتھ جائیں گے،کامیابی کا راز متحد ہوکر اور مستقل مزاجی سے کھیلنے میں۔جبکہ ٹیم کے سینئر آل راونڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے چیلنج ٹف ہوگا، آسٹریلیا کی پوزیشن اور اسٹرینتھ سامنے رکھ کر پلان بنائیں گے، پاکستان کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی حکمت عملی کو توڑنا ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کا اختتام ہو چکا، ٹورنامنٹ اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان 10 نومبر کو کھیلا جائیگا ، 11 نومبر کو دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا ، پاکستانی وقت کے مطابق دونوں سیمی فائنل شام سات بجے کھیلے جائینگے ۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021کی سیمی فائنل لائن اپ گزشتہ روز مکمل ہو گئی تھی۔پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر نے میں کامیاب رہیں۔ پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ سپر 12 رائونڈ کے گروپ ٹو میں روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ دوسری جانب، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے چار، چار کامیابیاں حاصل کیں۔ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں 10 نومبر کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں شیخ زاہد سٹیڈیم ابو ظہبی کے مقام پر مد مقابل ہو گی، 11 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی یہ میچ انٹرنیشنل سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔


Related post

Shahid Afridi, Shaheen Afridi Angry

November 14, 2021Features , News Updates , Sports News

Former Pakistan cricket captain Boom Boom Shahid Khan Afridi is angry with Shaheen Shah Afridi. Former Pakistan cricket captain Shahid Afridi slammed Shaheen Afridi’s bowling in the semi-finals, saying that Shaheen did not bowl on the right line after the catch was dropped. It should be noted that in the second semi-final of the ICC …

Read more
Run chase to stun Pakistan and set up an all-Antipodean final

November 14, 2021Features , Slider Top , Sports News

Australia produced a sensational run chase to stun Pakistan and set up an all-Antipodean final at the ICC Men’s T20 World Cup 2021. Matthew Wade and Marcus Stoinis did the damage late on for Australia after David Warner’s fiery 49 had set the chase up, with four wickets from Shadab Khan not enough to stem …

Read more

Leave A Comment

Your email is safe with us.